اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان:کوئٹہ میں فدائین حملہ، 8 ہلاک - دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور 23 زخمی

پاکستان کے شہر کوئٹہ شہر کی شاہراہ اقبال پر کورٹ اور پریس کلب کو نشانہ بنا کر کئے گئے فدائین حملہ میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہو گئے۔

پاکستان:کوئٹہ میں فدائین حملہ، 8 ہلاک
پاکستان:کوئٹہ میں فدائین حملہ، 8 ہلاک

By

Published : Feb 18, 2020, 12:30 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 5:16 PM IST

کوئٹہ پولیس کے ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ 'خودکش بمبار نے پولیس ناکے کو توڑتے ہوئے ریلی میں گھسنے کی کوشش کی تاہم سیکورٹی اہلکاروں کے روکنے پر اس نے خود کو اڑا لیا۔'

انہوں نے کہا کہ دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔

خبریں لکھے جانے تک کسی تنظیم اس خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ خود کش بمبار کا ہدف بظاہر اہل سنت والجماعت کی ریلی تھی جو حضرت ابو بکر صدیق کے یوم وفات کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے باہر نکالی گئی تھی۔

ڈی آئی جی چیمہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے علاقے کو کورڈن آف کرکے ریلی کے شرکا کو سیکیورٹی فراہم کی تھی تاہم ’’ایک نوجوان موقع پر پیدل چلتے ہوئے آیا اور ریلی میں گھسنے کی کوشش کی لیکن جب پولیس اہلکاروں نے اسے جانے نہیں دیا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا‘‘۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے اپنی جانیں دے کر ریلی کے شرکا کو تحفظ فراہم کیا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 5:16 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details