روس میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے 7,889 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثروں کی تعداد بڑھ کر 576,952 ہوگئی ہے۔
روس کے نیشنل کورونا وائرس رسپونس سینٹر نے سنیچر کو یہ اطلاع دی۔
رسپونس سینٹر نے بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران روس میں کوروناوائرس کے 7,889 معاملے درج کئے گئے ہیں جن میں سے 2,579 لوگوں میں انفیکشن کی علامت نہیں دکھے تھے۔