ایرانی حکام نے اتوار کو ہلاکتوں کے نئے اعدادوشمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق صوبہ خوزستان کے متاثرہ علاقوں میں مزید پانچ افراد مارے گئے ہیں اور اس طرح سے ایران میں 19 مارچ سے شروع ہونے والی تیز بارش کے نتیجے میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 76 تک پہنچ گئی ہے۔
ایران کا جنوب مغربی صوبہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔خوزستان میں حکام نے چھ شہروں کو سیلاب کے پیش نظر خالی کرا نے کے احکامات جاری کیے تھے۔اس سے پہلے ملک کا شمال مشرقی زرعی علاقہ سیلاب سے زیادہ متاثر ہوا تھا اور وہاں شہروں اور دیہات سے ہزاروں افراد کو اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونا پڑا تھا۔
ایران کے مشرقی علاقے میں ہفتے کے روز سے طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور حکام نے سیلاب کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔