نیوزی لینڈ کے ماہر ارضیات کی نگراں ایجنسی جیو نیٹ کے مطابق ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز گس بورن شہر سے 700 کلومیٹر شمال مشرق نارتھ آئیلینڈ کے مشرقی ساحل پر سطح سے 33 کلومیٹر ککی گہرائی میں تھا۔
نیوزی لینڈ میں 7.4 شدت کا زلزلہ - نیوزی لینڈ کے ماہر ارضیات
نیوزی لینڈ کے ساحلی علاقے گس بورن میں جعمہ کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
نیوزی لینڈ میں 7.4 شدت کا زلزلہ
پولیس کے مطابق ایک ترجمان نے کہا کہ زلزلے کے سبب جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے کہا ہے کہ زلزلے کے بعد نیوزی لینڈ کے لئے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔