اردو

urdu

ETV Bharat / international

افغانستان: جھڑپوں اور حملوں میں 65 افراد ہلاک - ای ٹی وی بھارت اردو

یکم مئی، ملک سے امریکی اور نیٹو فوجیوں کی واپسی کے لئے آخری تاریخ طئے کی گئی ہے لیکن امریکی صدر جوبائیڈن نے آخری تاریخ تک امریکی فوجیوں کو واپس بلانے سے انکار کیا ہے، جس کے بعد طالبان نے بھی امریکی فوجیوں اور نیٹو کو متنبہ کیا ہے کہ وہ معاہدے پر عمل درآمد کریں ورنہ انہیں اس کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

afghanistan
afghanistan

By

Published : Apr 12, 2021, 5:59 PM IST

افغانستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خونریز جھڑپوں اور دہشت گردانہ حملوں میں کم از کم 65 افراد ہلاک ہوگئے۔ پیر کو یہ اطلاع ایک آزاد جنگ نگرانی گروپ نے دی۔ ’دی ریڈکشن وائلنس ‘ نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’’ہماری ٹیم کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 65 افراد کی ہلاکت کے شواہد ملے ہیں۔ جن میں سے چھ عام شہری، افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سکیورٹی فورس کے 12 اہلکار اور 47 طالبان عسکریت پسند ہیں‘‘۔

مذکورہ گروپ نے بتایا کہ اس دوران 35 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں 18 طالبان عسکریت پسند، 12 سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور پانچ عام مشہری شامل ہیں۔

طالبان اور افغان حکومت کے مابین قطر میں امن مذاکرات کے باوجود ملک بھر میں بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔

اسلامک اسٹیٹ گروپ سے وابستہ مقامی افراد نے کچھ تشدد کی ذمہ داری قبول کی ہے لیکن بہت سے حملوں کا دعویٰ طالبان پر کیا جاتا ہے۔

شدت پسندوں نے زیادہ تر حملوں کی ذمہ داری سے انکار کیا ہے۔

افغانستان میں امن بحالی کے لئے مسلسل کوشش کی جا رہی ہے اور اس کے لئے مختلف اجلاس متوقع ہے۔

واضح ہو کہ یکم مئی، ملک سے امریکی اور نیٹو فوجیوں کی واپسی کے لئے آخری تاریخ طئے کی گئی ہے لیکن امریکی صدر جوبائیڈن نے آخری تاریخ تک امریکی فوجیوں کو واپس بلانے سے انکار کیا ہے، جس کے بعد طالبان نے بھی امریکی فوجیوں اور نیٹو کو متنبہ کیا ہے کہ وہ معاہدے پر عمل درآمد کریں ورنہ انہیں اس کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details