جاپانی میڈیا نے ہفتہ کو اپنی رپورٹ میں یہ معلومات دی۔
اس رپورٹ کے مطابق، اٹلی کے رجسٹرڈ جہاز کوسٹا اٹلانٹیکا نے عملے کے 623 افراد کے ساتھ ، مٹسوبشی ہیوی انڈسٹریز شپ یارڈ میں بحالی کے کام کے لئے گزشتہ ماہ لنگر ڈالا تھا۔ اپریل کے وسط میں عملے کے ایک ممبر کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد پورے عملے کی جانچ کی گئی تھی۔ جمعہ کو 91 افراد میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوگئی۔