پاکستان کے بلوچستان صوبے میں چمن شہر کے مال روڈ پر ہونے والے دھماکے میں کم از کم 5 افراد ہلاک جبکہ 10 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی میڈیا 'جیو نیوز' کے مطابق سیکوریٹی اہلکاروں نے بتایا کہ زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

جائے حادثہ پر پولیس افسران پر مشتمل ایک ہنگامی دستہ بھی پہنچ گیا ہے، تاکہ وہ حادثے کی جانچ کی شروعات کر سکے۔
چمن کے ایس ایچ او کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر دھماکہ نصب کیا گیا تھا اور اس کو ریمورٹ کنٹرول سے آپریٹ کیا گیا ہے۔
چشم دید گواہوں نے بتایا کہ دھماکے کی شدت کی وجہ سے وہاں پارک کی گئی دیگر کاریں اور موٹر سائیکلز تباہ ہو گئی ہیں۔