ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 تھی۔
'پاکستان کے کچھ حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے' - پاکستان کے کچھ حصوں میں زلزلے کے جھٹکے
پاکستان کے کچھ حصوں میں سنیچر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس سلسلے میں پاکستان کے قومی زلزلہ مانیٹرنگ سینٹر نے اطلاع دی ہے۔سینٹر کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 11 بج کر 43 منٹ پر محسوس کیے گئے ہیں۔ اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کی سرحد کے نزدیک 70 کلومیٹر کی گہرائی میں بتایا جا رہا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکے پاکستان کےصوبہ خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور مشرقی پنجاب صوبے کے کچھ اضلاع میں محسوس کیے گئے ہیں۔
تیز جھٹکوں کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور تمام لوگ کھلی جگہ میں آ گئے۔ تا ہم زلزلے سے کسی جانی ومالی نقصانات کی خبر نہیں ہے۔
پاکستان میں گزشتہ تین دنوں میں دوسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
اس سے قبل جمعرات کو بھی 5.9 شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔