اردو

urdu

ETV Bharat / international

فلپائن کے لوزون جزیرے میں زلزلے کے درمیانے جھٹکے - فلپائن میں زلزلہ

فلپائن کے لوزون جزیرے میں جمعرات کو زلزلے کے درمیانے جھٹکے محسوس کئےگئے۔

فلپائن کے لوزون جزیرے میں زلزلے کے درمیانے جھٹکے
فلپائن کے لوزون جزیرے میں زلزلے کے درمیانے جھٹکے

By

Published : May 28, 2020, 6:23 PM IST

فلپائن زلزلہ سائنس اور آتش فشاں سائنس مرکز نے یہ اطلاع دی۔

مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی شدت ریکٹر پیمانے پر 5.1 درج کی گئی۔زلزلے کا مرکز لا یونین صوبے میں سین فرناننڈو سٹی کے 17 کلومیٹر شمال مغرب میں سطح سے 81 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 17 منٹ پر محسوس کئے گئے۔

ادارے نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے پنگسینن صوبے کے لیبراڈور شہر،بولاکن صوبے کے سین جوز ڈیل مونٹے اور دارالحکومت میٹرو منیلا کے کیوزون اورنووٹاس شہر میں بھی محسوس کئے گئے۔زلزلے کی وجہ سے کسی طرح کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details