ایران کے ایک ڈاکٹر نے خبر رساں ادارے کو بتایا 'میتھائل ایلکوہل پینے سے 480 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ 2850 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں'۔
آپ کو بتا دیں کہ ایران میں شراب پر پابندی ہے اس لیے لوگ غیر قانونی طریقے سے شراب بیچتے اور خریدتے ہیں۔
ایران میں لوگوں نے یہ زہریلی شراب پینا تب شروع کی جب سوشل میڈیا پر غلط خبر پھیلنے لگی کے شراب انہیں کورونا وائرس سے بچا سکتی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کے مشیر ڈاکٹر حسین حسنین نے کہا 'دوسرے ممالک میں صرف ایک مسئلہ ہے اور وہ ہے نیا کورونا وائرس لیکن ہم یہاں دو محاذوں پر لڑ رہے ہیں۔