اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا: کردستان کے دو شہروں میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو

فی الحال کردستان علاقے میں کورونا وائرس کے 27 معاملے سامنے آئے ہیں، جن میں سے ایک کی موت ہو چکی ہے۔

کورونا: کردستان کے دو شہروں میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو
کورونا: کردستان کے دو شہروں میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو

By

Published : Mar 14, 2020, 9:44 PM IST

شمالی عراق کے کردستان کی علاقائی حکومت نے خطے میں کورونا وائرس کے پھیلنے کو روکنے کے لئے اربیل اور سلیمانیہ شہروں میں 48 گھنٹوں کے کرفیو کا اعلان کیا ہے۔

ویڈیو

ان دونوں شہروں میں آدھی رات سے ہی کرفیو نافذ ہو گیا تھا جس میں تمام سرکاری اور نجی ادارے شامل ہیں۔ البتہ ہسپتالوں میں سیکیورٹی فورسز اور طبی عملوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

فی الحال کردستان علاقے میں کورونا وائرس کے 27 معاملے سامنے آئے ہیں، جن میں سے ایک کی موت ہو چکی ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق یورپی ممالک سمیت بیشتر ممالک سے آنے والے افراد کو 30 دنوں کے لیے علیحدہ رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ چین کے ووہان سے شروع ہوئے کورونا وائرس کی زد میں دنیا کے 116 ممالک آ چکے ہیں۔ دنیا بھر میں وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 768 تک پہنچ چکی ہے۔ ان میں سے 5 ہزار 529 کی موت ہو چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details