اردو

urdu

ETV Bharat / international

افغانستان میں 45 طالبانی ہلاک - Taliban killed in Afghanistan

طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق قندھار کے شوالی کوٹ ضلع میں حفاظتی دستوں کے ساتھ جھڑپ میں 4 طالبانی مارے گئے۔ اس کے علاوہ دیگر حملوں میں بھی طالبانی ہلاک ہوئے ہیں۔

sdf
sdf

By

Published : Jul 23, 2020, 5:16 PM IST

افغانستان کے دو صوبوں میں حفاظتی دستوں کی کارروائی میں 45 طالبان اہلکاروں کے ہلک ہونے کا دعوی کیا گیا ہے۔

پہلا واقعہ قندھار کا ہے جہاں حفاطتی دستوں کے ساتھ تصادم میں 31 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ صوبے کے ترجمان عطا اللہ خوگیانی نے بتایا کہ افغان فوج اور طالبان عسکریت پسندوں کے درمیان بدھ سے زبردست لڑائی ہو رہی ہے۔

ضلع کے کیلاگھو علاقے میں حفاظتی دستوں کے جوابی حملے میں 13 پاکستانیوں سمیت 31 طالبانیوں کی موت ہوگئی ہے۔ ایک کو زندہ پکڑ لیا گیا جبکہ 15 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

وہیں ایک دیگر تصادم میں افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں غیر ملکی فوج کی مددد سے افغانی فوجیوں نے فضائی حملے میں کم سے کم 10 طالبانیوں کو ہلاک کردیا۔

مقامی پولیس ترجمان جمال ناصر برق زئی نے بتایا کہ گزشتہ رات ہوئے حملے میں غیر ملکی فوج نے افغان حفاظتی دستوں کو فضائی حملے کا تعاون فراہم کرایا تھا۔

اس کے علاوہ طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق قندھار کے شوالی کوٹ ضلع میں حفاظتی دستوں کے ساتھ جھڑپ میں 4 طالبانی مارے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details