اردو

urdu

By

Published : Aug 29, 2020, 5:59 PM IST

ETV Bharat / international

افغانستان میں 44 طالبانی عسکریت پسند ہلاک

افغانستان میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان تصادم کے سبب دونوں طرف سے ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔ حالانکہ اب طالبان اور افغانستان کی حکومت ایک دوسرے سے گلے مل سکتے ہیں، لیکن تلخ یادوں کو کیسے بھلایا جا سکے گا یہ دیکھنے والی بات ہو گی۔

sdf
sdf

افغانستان کے صوبہ قندوز میں گذشتہ دنوں سیکیورٹی دستوں کی کارروائی میں کم از کم 44 طالبان عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

فوج نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ضلع امام صاحب میں کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے مسلح گروپ کے تین مقامی کمانڈروں کی شناخت قاری عبد اللہ عرف ہجران، ملا خیر اللہ عرف قاری احمد اور قاری حافظ کے طور پر کی گئی ہے۔

بیان میں سینئر آرمی کمانڈر جنرل آدم خان متین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران 37 عسکریت پسند بھی زخمی ہوئے ہیں۔

طالبان عسکریت پسندوں نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details