مقامی حکومت کے مطابق، 44 افراد میں سے 14 افراد دریائے کوما کے قریب واقع ایک نرسنگ میں دم توڑ گئے، جو شدید سیلاب سے تباہ ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دس افراد تاحال لاپتہ ہیں، ان کا سراغ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
دریں اثنا جاپان کے محکمہ موسمیات نے ملک کے فوفوکو، ناگاساکی اور ساگا صوبوں اور کیشو میں شدید بارش کی ایک اعلی سطح کی انتباہ جاری کیا ہے اور لوگوں کو محفوظ رہنے کے لئے تمام اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق پیر کی سہ پہر تک کماموٹو ، میازکی اور کاگوشیما کے علاقے سے 254000 افراد کو محفوظ مقامات پر لے جایا گیا ہے۔ وزیر اعظم شنزو آبے نے سرکاری عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ 'موسلا دھار بارش اور سیلاب سے شدید متاثرہ لوگوں کو بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی چوکس رہنے اور مقامی حکومت کے رہنما اصولوں پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے بارشوں سے ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سیلف ڈیفنس فورس کے 40 ہزار اہلکار ریسکیو کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
یوشیہائڈ سوگا نے کہا کہ 'لوگوں کے محفوظ انخلا کے مراکز بھی ڈس انفیکٹنٹس کی تقسیم کے ذریعے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی کوشش کررہے ہیں اور لوگوں کو ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔