پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سیکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے کے دوران ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے چار جوان ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں چار شدت پسند بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے جوانوں میں لانس نائک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی عزیز اور سپاہی انیس الرحمٰن شامل ہیں۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔