اردو

urdu

ETV Bharat / international

کابل میں 4.6 شدت کا زلزلہ

افغانستان کی راجدھانی کابل میں پیر کے روز 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

4.6 magnitude earthquake in Kabul
کابل میں 4.6 شدت کا زلزلہ

By

Published : Jul 7, 2020, 12:14 PM IST

امریکہ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق آٹھ بج کر 36 منٹ پر محسوس کیے گئے ۔ ریختر اسکیل پر اس کی شدت 4.6 ناپی گئی۔

افغانستان کے قدرتی آفات انتظامیہ اور انسانی حقوق کی وزارت نے ابھی تک ا س سلسلہ میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ زلزلے سے حالانکہ کسی بھی طرح کے نقصان کی کوئی رپورٹ درج نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان زلزلے والے خطوں میں آتا ہے اور یہاں اکثر زلزلہ کے جھٹکے محسوس ہوتے رہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details