اردو

urdu

ETV Bharat / international

میانمار: پولیس اور فوج کی فائرنگ سے 38 مظاہرین ہلاک - anti-coup protests in Myanmar

یکم فروری 2021 کو میانمار میں منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر قابض ہونے والے فوجی حکمرانوں کے خلاف شدید احتجاج و مظاہرہ کے آغاز سے اب تک آج کا دن سب سے پر تشدد دن رہا۔ آج پولیس کی فائرنگ سے 38 مظاہرین ہلاک ہوگئے۔

مظاہرین کے ساتھ پولیس کی جھڑپ میں 38 افراد ہلاک
مظاہرین کے ساتھ پولیس کی جھڑپ میں 38 افراد ہلاک

By

Published : Mar 4, 2021, 3:13 PM IST

عینی شاہدین نے بتایا کہ پولیس اور جوانوں نے معمولی تنبیہ کرتے ہوئے مظاہرین پر براہ راست اندھاندھند فائرنگ کر دی تھی۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین اور میڈیا کا کہنا تھا کہ ریلی میں شریک 38 افراد ہلاک ہوئے۔

جب کہ ایک روز قبل ہی فوج نے تحمل کا مطالبہ کرتے ہوئے بحران کے حل کے لئے تعاون کی پیش کش کی تھی۔

نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے دفتر میں میانمار کے خصوصی ایلچی کرسٹین شرینر برگنر نے کہا کہ ’’یکم فروری سے بغاوت کے بعد آج کا دن سب خونریز دن تھا، آج ایک ہی دن میں 38 افراد ہلاک ہوئے‘‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’’بغاوت کے آغاز کے بعد سے اب تک 50 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details