افغانستان کے صوبہ قندھار میں فوج کے انسداد دہشت گردی آپریشن میں 30 طالبانی عسکریت پسند ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ فوج کے ترجمان فواد امان نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔
انہوں نے کہا 'یہ فوجی آپریشن قندھار کے ضلع ارغنداب اور زاہری میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران چلائے گئے ہیں۔ ان دونوں فوجی آپریشنوں میں 30 طالبان عسکریت پسند ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔