شمال مشرقی بھارت کی سرحد سے ملحقہ ساگنگ خطے میں کانی اور ینمبن بستیوں میں شہری مزاحمتی فائٹر اور میانمار فوج کے درمیان دو الگ الگ مقابلے میں میانمار فوج کے 30 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
مقامی باشندوں نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ تایاو کین گاؤں کے قریب نونیوا کالایوا شاہرہ پر تعینات 60 جنتا فورسز پر ایک ہزار شہری مزاحمتی فائٹر نے حملہ کر دیا۔ شہری مزاحمتی فائٹر کے پاس گھریلو بنے ہوئے رائفل تھے، جس سے انہوں نے 30 میانمار فوج کے اہلار کو ہلاک کر دیا۔
دو بستیوں کے درمیان واقع گاؤں میں فوج نے اسلحے کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تھا جس کے بعد شہری مزاحمتی فائٹر نے ان پر حملہ کر دیا۔
مقامی مزاحمتی فائٹر اونگ گوئی نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ 6 گھنٹے تک گولیوں کے تبادلے ہوتے رہے اور اس دوران 10 فوج کے جوان ہلاک ہوئے۔
مونیوا گاؤں میں بدھ کی شام چھاپہ ماری ٹیم کی مدد کے لئے میانمار فوج کے 60 اہلکار پہنچے تھے، مونیوا کالایوا شاہرہ پر بارودی سرنگ کے دھماکے نے فوجی اہلکار کو نشانہ بنایا۔