افغانستان کے صوبہ قندھار میں سکیورٹی فورس کے ساتھ جھڑپوں میں 28 طالبان عسکریت پسند ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔
افغانستان میں سلامتی دستے کے ساتھ جھڑپ میں 28 طالبان ہلاک - clashes with security forces in Afghanistan
ایک طرف قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان افغانستان میں امن قائم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، دوسری طرف ملک میں ہر روز دھماکے اور حملے کیے جا رہے ہیں، جس سے امن کی کوششیں مزید پیچیدہ ہو سکتی ہیں۔
sdf
افغان وزارت دفاع نے پیر کے روز ایک بیان میں بتایا کہ پیر کی صبح جنگجوؤں نے صوبہ قندھار کے ڈانڈ ضلع میں سکیورٹی اور دفاعی دستوں کی چوکیوں پر حملہ کیا۔ افغان سکیورٹی فورس نے اپنی فضائیہ کے تعاون سے جوابی کارروائی کی۔
وزارت دفاع نے بیان میں بتایا کہ جھڑپوں اور فضائی حملوں میں 28 طالبان جنگجو ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ فوج کی کارروائی میں طالبان کے اسلحہ اور گولہ بارود کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔