اردو

urdu

ETV Bharat / international

فلسطینی کب تک ہلاک ہوتے رہیں گے؟ - فلسطین

ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت 26 سالہ مروان نصیر کے طور پر کی گئی ہے۔ نوجوان کے کسی بھی عسکریت پسند جماعت کے ساتھ منسلک ہونے کی خبر نہیں ہے۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Aug 11, 2019, 6:35 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 4:20 PM IST

فلسطین کے غزہ پٹی میں ساحلی علاقے کے آس پاس اسرائیلی فوج اور فلسطینی عسکریت پسندوں کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں ایک فلسطیی نوجوان کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت 26 سالہ مروان نصیر کے طور پر کی گئی ہے۔ نوجوان کے کسی بھی عسکریت پسند جماعت کے ساتھ منسلک ہونے کی خبر نہیں ہے۔

فلسطینی کب تک ہلاک ہوتے رہیں گے؟

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ' ایک مسلح دہشت گرد نے سرحدی علاقے میں آکر فوج پر گولی چلانا شروع کر دیا، جس کے رد عمل میں فوج کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے'۔

اسرائیلی فوج کا مزید کہنا ہے کہ فلسطین کی عسکریت پسند جماعت 'حماس' کی جانب سے فوجی چھاونی کے نزدیک ایک ٹینک کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

وہیں 'حماس' کا کہنا ہے کہ یہ حملہ انفرادی طور پر کسی پریشان اور مایوس شخص کی جانب سے کیا گیا تھا۔ یہ حملہ جماعت کی جانب سے منصوبہ بند طریقے پر نہیں کیا گیا تھا۔

غور طلب ہے کہ رواں ماہ میں ویسٹ بینک کے 'آفرا' میں تعینات ایک 19 سالہ اسرائیل فوجی کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا، جس پر اسرائیلی وزیر اعظم نے شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا۔

Last Updated : Sep 26, 2019, 4:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details