اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 26 افراد ہلاک - مرنے والوں کی اب تک مجموعی تعداد 343 ہو گئی ہے

پاکستان میں عالمی وبا کرونا وائرس (کووڈ۔19) انفیکشن سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 26 لوگوں کی موت ہو گئی جو ایک دن میں اموات کا سب سے بڑا نمبر ہے۔ محکمہ صحت نے جمعرات کہ یہ اطلاع دی۔

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 26 افراد ہلاک
پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 26 افراد ہلاک

By

Published : Apr 30, 2020, 5:16 PM IST

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خصوصی قومی سلامتی معاون معید یوسف نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں 26 کرونا سے متاثروں کی موت ہو گئی۔ کرونا انفیکشن سے 44 لوگوں کی حالت سنگین ہے۔ ملک میں اس وائرس سے مرنے والوں کی اب تک مجموعی تعداد 343 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کرونا سے متاثروں کی تعداد 15521 ہو گئی ہے۔ پنجاب صوبہ میں کرونا سے سب سے زیادہ متاثرین ہیں اور وہاں اس انفیکشن کے 5827 معاملے ہیں اور اس کے بعد سندھ میں 5695 معاملے ہیں۔

اس دوران حکومت نے کہا ہے کہ مئی کے پہلے ہفتے میں 7500 غیر مقیم پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details