بنگلہ دیش میں شبچار شہر کے قریب دریائے پدما میں دو کشتیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دریائے پدما میں گنجائش سے زیادہ مسافروں والی کشتی ریت سے بھری کشتی سے ٹکرا گئی۔

اس حادثہ کے سلسلے میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ میں ریسکیو اہلکاروں نے 5 افراد کو بچا لیا جبکہ 25 ہلاک ہو گئے جن کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مزید افراد لاپتہ ہیں جبکہ فائر سروس کے اہلکاروں اور مقامی افراد نے امدادی کارروائیوں کو جاری رکھا ہے۔
(یو این آئی)