اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایران میں کورونا کے 2472 نئے کیسز - ایران میں کورونا کیسز کی تعداد

ایران میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 2472 نئے کیسز کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 187427 ہو گئی ہے جبکہ اس دوران 107 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

sdf
sdf

By

Published : Jun 14, 2020, 10:35 PM IST

ایران میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس (کووِڈ۔19) کے 2472 نئے کیسز کےسامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 187427 ہو گئی ہے جبکہ اس دوران 107 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت اور میڈیکل ایجوکیشن کے ترجمان سعادت لاری نے بتایا کہ 24 گھنٹے میں وائرس کے 2472 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 864 متاثرین اسپتال میں داخل ہیں۔

اس دوران کورونا وائرس سے 107 اموات ہوئی ہیں اور ابھی تک اس وبا کے سبب 837 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ علاوہ ازیں 148674 متاثرین کے صحتیاب ہونے کے بعد انھیں اسپتالوں سے چھٹی دی گئی ہے اور 2781 افراد کی حالت سنگین ہے۔

ترجمان کے مطابق اتوار تک ایران میں 1244074 افراد کی کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ 19 فروری کو سامنے آیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details