پوربندر: پاکستان کی میرین سکیورٹی ایجنسی نے گجرات کے ساحل سے دور بین الاقوامی آبی سرحد سے چار بھاتی کشتیاں اور ان میں سوار 24 ماہی گیروں کو پکڑ لیا ہے۔
گجرات میرین فشریز کوآپریٹو کے صدر منیش لوڈھری نے یہ جانکاری دیتے ہوئے یو این آئی کو بتایا کہ دیر سے موصول اطلاع کے مطابق پاکستان خصوصی اقتصادی زون کے نزدیک گشت کر رہے پاکستان میرین سیکورٹی ایجنسی کے جہاز پی ایم ایس ایس ’سبقت‘ نے دو دن قبل گجرات کی ان چار کشتیوں کو پکڑا تھا۔ جس کو کل شام کراچی لے جایا گیا۔ ان کی کشتیوں کی شناخت دھرتی (5 سوار) ، جان بائی (7 سوار) ، دیودائی (5 سوار) اور رادھے کرشنا (7 سوار) کے طور پر کی گئی ہے۔