افغان سلامتی دستے کے ایک خصوصی آپریشن میں کم از کم 21 طالبان عسکریت پسند ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔ افغان اسپیشل فورس نے اتوار کے روز اس رپورٹ کی تصدیق کی ہے۔
افغان نیشنل آرمی کے خصوصی آپریشن گروپ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کے روز مغربی صوبہ بادغیس میں ضلع قادیس کے کارچاگی گاؤں میں افغان فضائیہ کے حملے میں 12 طالبان جنگجو ہلاک اور ایک دیگر زخمی ہو گئے۔