اردو

urdu

ETV Bharat / international

فلسطین میں کورونا کے 207 نئے معاملے - covid 19 in palestine

پانچ مارچ کو فلسطین میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آنے کے بعد سے یہ ایک دن میں سب سے زیادہ ہے۔

covid 19
covid 19

By

Published : Jun 27, 2020, 1:02 PM IST

فلسطین میں ہفتے کے روز کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 207 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1795 ہوگئی ہے۔

فلسطین کے وزیر صحت نے ایک بیان جاری کر کہا کہ 5 مارچ کو فلسطین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس آنے کے بعد سے یہ ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ نئے کیسز مغربی کنارہ کے ضلع ہیبرون میں درج کیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق 5 مارچ سے اب تک مجموعی طور پر 620 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ پانچ افراد کی موت ہوگئی ہے۔

فلسطینی طبی ماہرین کے مطابق فلسطینیوں کا اسرائیل میں کام کرنے والے کارکنوں کے ساتھ رابطے میں آنے کے بعد کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح ہو کہ کووڈ ۔19 کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب اس وبا سے ہوئی اموات کے اعداد و شمار کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details