اردو

urdu

By

Published : May 3, 2020, 9:48 AM IST

ETV Bharat / international

ترکی: کورونا متاثرین کی تعداد 1.24 لاکھ ہوئی

ترکی کے وزیر صحت فرحتین کوکا نے ہفتہ کو بتایا کہ 'ملک میں کورونا کے 1983 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور اب اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 124375 ہو گئی ہے۔ ملک میں اس وائرس سے ایک دن میں 4451 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔'

ترکی: کورونا متاثرین کی تعداد 1.24 لاکھ ہوئی
ترکی: کورونا متاثرین کی تعداد 1.24 لاکھ ہوئی

ترکی میں ایک دن میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 1983 نئے کیسز درج کئے گئے اور اس کے ساتھ ہی اس وبا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 1.24 لاکھ ہوگئی ہے۔

ترکی کے وزیر صحت فرحتین کوکا نے ہفتہ کو بتایا کہ 'ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1983 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جو اس کے پھیلاؤ کے حساب سے گزشتہ ایک ماہ میں کم از کم تعداد ہے۔'

انہوں نے ٹویٹ کر کے کہا' آج ملک میں کورونا کے 1983 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور اب اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 124375 ہو گئی ہے۔ ملک میں اس وائرس سے ایک دن میں 4451 افراد شفایاب ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی كووڈ -19 سے شفایا ب ہونے والے مریضوں کی تعداد 58259 ہو گئی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details