اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان: بس اور ٹرین کے بیچ تصادم میں 20 افراد ہلاک - crash between coaster and train in Pakistan

پاکستان کے شیکھر پورہ میں بس اور ایکسپریس ٹرین کے بیچ تصادم ہوا ہے، اس حادثے میں 20 افراد ہلاک جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔

ٹرین حادثہ
ٹرین حادثہ

By

Published : Jul 3, 2020, 4:35 PM IST

Updated : Jul 3, 2020, 10:12 PM IST

پاکستان کی ریاست پنجاب کے ضلع شیکھرپورہ میں بس اور شاہ حسین ایکسپریس ٹرین کے بیچ تصادم ہوا ہے، تازہ اپڈیٹس کے مطابق اس حادثے میں 20 ہلاک ہوئے ہیں۔

حادثے کے بعد فوراً بچاؤ ٹیم کی مدد سے زخمیوں کو ضلع ہسپتال پہنچایا جارہا ہے. اس کے علاوہ سبھی اعلی ریلورے افسر جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔ بس میں مرد، عورتیں اور بچے سوار تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مابق بس پر سکھ مسافر سوار تھے، جو ننکانہ صاحب سے واپس آرہے تھے۔

ریلوے وزید شیخ راشد نے انتظامیہ کو حکم جاری کیا ہےکہ حادثے میں جو بھی کصوروار ہے، اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔

رپورٹس کے مطابق، یہ حادثہ تقریبا 1:30 بجے کے قریب شیخوپورہ میں ایک کراسنگ پر پیش آیا، یہ کراسنگ پوئنٹ کسی کی نگرانی میں نہیں تھا، اسی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ وہیں حادثے کے بعد ڈویژنل انجینئر کو معطل کردیا گیا ہے۔

حادثے کے فوراً بعد پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

گذشتہ دو سالوں سے پاکستان میں ٹرین حادثات متواتر ہوتے آ رہے ہیں۔ زرائع کے مطابق گزشتہ سال 2019 میں تقریباً 100 ٹرین حادثات پیش آئے ہیں۔

Last Updated : Jul 3, 2020, 10:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details