افغانستان کے نگرہار صوبے کے شیرزاد ضلع میں امریکی اور افغان سلامتی دستوں پر ہوئے حملے میں دو امریکی جوانوں کی موت ہوگئی اور چھ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
افغانستان میں امریکی فوج(یوایس ایف او آر اے)نے ایک بیان میں بتایا کہ افغانستان کے نگر ہار صوبے کے شیرزاد ضلع میں ہفتے کو ہوئے حملے میں امریکہ کے دو جوانوں کی موت ہوگئی ہے اور چھ دیگر زخمی ہوگئےہیں۔
یوایس ایف او آر اے کے مطابق ایک امریکی میڈیکل سینٹر میں زخمی جوانوں کا علاج کیاجارہاہے۔