اردو

urdu

ETV Bharat / international

عراق: بغداد کے گرین زون میں راکٹ سے حملہ

حملہ ایسے وقت میں ہوا جب عراقی عہدیداران امریکہ کے ساتھ حکمت عملی کی سطح پر بات چیت کی تیاری کر رہے ہیں۔

sdf
sdf

By

Published : Jun 11, 2020, 4:40 PM IST

عراقی وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ دارالحکومت بغداد میں واقع سب سے محفوظ علاقے 'گرین زون' میں بدھ کے روز 2 راکٹ داغے گئے ہیں۔

ذرائع نے نیوز ایجسنی ژنہوا کو نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ آدھی رات سے قبل گرین زون میں دو راکٹ داغے گئے جہاں عراقی حکومت کے اہم دفاتر اور امریکی سفارتخانہ موجود ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے، تاہم سائرن کی آواز سنی گئی تھی۔

اب تک کسی بھی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

حملہ ایسے وقت میں ہوا جب عراقی عہدیداران امریکہ کے ساتھ حکمت عملی کی سطح پر بات چیت کی تیاری کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ عراق اور امریکہ کے رشتے اسی وقت سے متاثر ہوئے ہیں، جب رواں برس 3 جنوری کو ایران کے اسلامی ریولوشنری گارڈ کے قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے قافلے پر حملہ کر کے انہیں اور کچھ دیگر اہلکاروں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

اس کے جواب میں ایران نے بھی شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے گرین زون میں واقع امریکی فوجی اڈے کو راکٹ سے نشانہ بنایا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details