شام کی وزارت دفاع کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل کی فوج نے پیر کی شب دمشق کے باہر میزائل داغے ، جس میں دو فوجی ہلاک، سات زخمی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔
عہدیدار نے بتایا کہ حملوں میں دمشق کے جنوب میں واقع فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شام کے فضائی دفاع نے اپنے اہداف کو نشانہ بنائے جانے سے قبل ہی زیادہ تر میزائلوں کو مار گرایا ہے۔