پاکستا ن میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1980 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔
قومی کمانڈ آپریشن سینٹر نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔ سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا سے اب تک 978847 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں جن میں سے 915343 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
اس دوران ملک میں اس وائرس کی وجہ سے 24 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس کے بعد اس وبا کے سبب ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 22642 ہو گئی ہے۔