انڈونیشیا میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے اب تک 180 ڈاکٹر اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ انڈونیشین میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق کورونا وائرس کے سبب فوت ہونے والے ڈاکٹروں میں 92 جنرل پریکٹیشنر ، 86 خصوصی ماہر ین اور دو ریزیڈنٹ ڈاکٹر شامل ہیں۔
انڈونیشیا میں کورونا بحران کے دوران 180 ڈاکٹرز ہلاک ہوئے - doctors
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے سبب لاکھوں عام شہری ہلاک ہوئے ہیں، اسی طرح طبی عملے کو بھی اس بحران میں بڑا نقصان ہوا ہے۔ انڈونیشیا میں کورونا بحران کے دوران 180 ڈاکٹرز ہلاک ہوئے ہیں۔
sdf
مشرقی جاوا میں سب سے زیادہ 38 ڈاکٹر فوت ہوئے ہیں۔ اس کے بعد جکارتہ میں 27، شمالی سماترا میں 24، وسطی جاوا میں 15 اور مغربی جاوا میں 12 ڈاکٹروں کی موت ہوئی ہے۔
انڈونیشیا میں اب تک کورونا وائرس کے 527999 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 441983 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 16646 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔