صحت اور آبادی کی وزارت نے ہفتے کو بتایا کہ جمعہ کی صبح نو نئے کورونا مثبت معاملوں کی تصدیق کی گئی تھی اور اس کے بعد شام کو نو دیگر معاملے سامنے آئے۔ ان میں سات سے 10 سال کے تین بچے بھی شامل ہیں۔ نیپال میں حال کے دنوں میں کووڈ 19 کے معاملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور ایک ہفتے کے اندر متاثرین کی تعداد تین گنا ہوگئی ہے۔
نیپال میں کورونا کے 18 نئے معاملے، متاثرین کی کُل تعداد 267 - صحت اور آبادی کی وزارت
نیپال میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس(کووڈ 19 )کے 18 نئے مثبت معاملے سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 267 تک پہنچ گئی ہے۔
نیپال میں کورونا کے 18 نئے معاملے
کووڈ 19 کے بڑھتے معاملوں کی وجہ سے نیپال حکومت ایک جگہ سے دوسری جگہ پر لوگوں کی آمد و رفت پر پابندی لگا دی ہے۔ ملک میں 24 مارچ سے ملک گیر سطح پر لاک ڈاؤن نافذ ہے۔