افغانستان کے وزارت داخلہ نے یہ اطلاع دی ہے اور کہا ہے 'گزشتہ کچھ ہفتوں میں افغان پولس نے بارودی سرنگ بچھانے والے 17 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے اور دارالحکومت کے مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے ذریعہ سڑک کنارے لگائی گئی بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز مادوں کا پتہ لگا کر انہیں بے اثر کردیا ہے'۔
گزشتہ کچھ برسوں سے طالبان اور اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے دہشت گردوں نے دارالحکومت میں سلسلہ وار دہشت گردانہ حملہ کرتے رہے ہیں۔
وزارت کے مطابق راجدھانی میں بم حملوں اور بارودی سرنگ بچھانے والے سبھی دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔