گیارہ ملین والے چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس سے کم از کم 17 ہلاک، جبکہ 570 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
نیا وائرس پہلی بار گذشتہ برس دسمبر کے اواخر میں سامنے آیا تھا۔ اسے سارس وائرس کی نسل سے بتایا جا رہا ہے۔ وائرس کو پہلی بار ڈی کوڈ کرنے والے سائنس داں لیو پون کا خیال ہے کہ یہ ممکنہ طور پر کسی جانور سے شروع ہو کر انسانوں میں پھیل گیا۔
سی این این نے ہانگ کانگ مییں واقع یونیورسٹی کے اسکول آف پبلک میں وائرس کے ماہر پون کے حوالے سے بتایا کہ ' ہمیں معلوم ہوا ہے کہ اس وائرس سے نمونیہ ہو جاتا ہے اور پھر اینٹی بائیوٹک علاج کا کوئی اثر نہیں ہوتا ہے۔ جہاں تک سارس سے ہونے والے اموات کی شرح کا معاملہ ہے تو اس سے 10 فیصد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اس دوران ووہان کے حکام نے وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقامی باشندوں کو سفر کرنے سے مکمل طور پر روک دیا ہے۔