وزارت دفاع کے مطابق طالبان عسکریت پسندوں نے صوبہ اروزگان کے دہرہ ووڈ اور جیجاب اضلاع میں واقع سکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔
افغانستان میں 16 طالبان دہشتگرد ہلاک - ضلع میں سیکیورٹی فورسز پر حملے
افغانستان کے وسطی صوبے اروزگان میں سکیورٹی چوکیوں پر حملہ کی کوشش کے جواب میں سکیورٹی فورسز نے 16 دہشت گردوں کو ہلاک اور 11 کو زخمی کردیا۔
افغانستان میں 16 طالبان دہشتگرد ہلاک
وزارت کے مطابق پیر کو جنوبی میوند ضلع میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کے دوران طالبان کا ایک اعلی کمانڈر انس ، چار دیگر عسکریت پسندوں سمیت ہلاک ہوگیا۔
اسپوتنک/ یو این آئی