اردو

urdu

ETV Bharat / international

انڈونیشیا میں سیلاب کا قہر، 16 افراد ہلاک - سیلاب کی وجہ سے اب تک 16 افراد ہلاک

نئے سال کے موقع پر جہاں ایک طرف پوری دنیا میں جشن کا ماحول ہے۔ وہیں دوسری طرف انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں آئے زبردست سیلاب کی وجہ سے اب تک 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور ہزاروں افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

انڈونیشیا میں سیلاب کا قہر، 16 افراد ہلاک
انڈونیشیا میں سیلاب کا قہر، 16 افراد ہلاک

By

Published : Jan 2, 2020, 11:26 AM IST

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں آئے زبردست سیلاب کی وجہ سے لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ 'بارش اور سیلاب کی وجہ سے دارالحکومت کے متعدد علاقے زیر آب ہو گئے ہیں اور ایک ہوائی اڈہ کو بھی بند کرنا پڑا۔'

انڈونیشیا میں سیلاب کا قہر، 16 افراد ہلاک

سیلاب کی وجہ سے نئے سال کی تقریبات غم میں بدل گئیں۔ سیلاب سے کم از کم 16 افراد ہلاک اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

قومی آفات سے نمٹنے کی ایجنسی کے ترجمان اگوس ویبو نے کہا کہ 'بارش اور سیلاب کی وجہ سے کم از کم 169 علاقے زیر آب ہو گئے ہیں۔ جکارتا کے باہری اضلاع بوگور اور دیپوک میں بھی لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔'

انڈونیشیا میں سیلاب کا قہر، 16 افراد ہلاک

انہوں نے بتایا کہ 'سیلاب کی وجہ سے کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایجنسی کے جاری کردہ ویڈیوز اور تصاویر میں پانی میں تیرتی کاریں نظر آ رہی ہیں۔'

ویبو نے بتایا کہ 'سیلاب سے ہزاروں گھر اور عمارتیں زیر آب ہو گئی ہیں اور حکام کو بجلی اور پانی کی فراہمی بند کرنی پڑی۔'

انہوں نے بتایا کہ 'کچھ جگہوں پر سیلاب کا پانی آٹھ فٹ اوپر تک پہنچ گیا، جس کی وجہ سے 31000 لوگوں کو نقل مکانی کرنی پڑی۔ سیلاب کی وجہ سے ایک ہوائی اڈہ بھی بند کرنا پڑا۔'

انڈونیشیا میں سیلاب کا قہر، 16 افراد ہلاک

سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل پولانا پرمیستی نے بتایا کہ 'جکارتا حلیم پیرڈانہ کسماہ گھریلو ہوائی اڈے کا رن وے سیلاب سے زیرآب ہو گیا ہے جس کی وجہ سے اسے بند کرنا پڑا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details