اردو

urdu

ETV Bharat / international

ترکی میں کورونا کے مزید 1511 نئے کیسز - ترکی میں کورونا

ترکی میں کورونا وائرس کے مزید 1511 نئے کیسز کی رپورٹ کے بعد اس ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد تین لاکھ 27 ہزار 557 ہوگئی ہے۔

ترکی میں کورونا
ترکی میں کورونا

By

Published : Oct 7, 2020, 1:36 PM IST

وزارت صحت کے مطابق منگل کے روز کورونا سے 55 افراد کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 8553 ہوگئی، جبکہ جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد 1229 کے ساتھ بڑھ کر دو لاکھ 87 ہزار 599 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ 1414 مریض شدید بیمار ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران112421 ٹیسٹ ہوئے اور اب تک اس ملک میں کل ایک کروڑ 10 لاکھ 44 ہزار 338 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ترکی میں کورونا کا پہلا کیس گذشتہ 11 مارچ کو سامنے آیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details