وزارت داخلہ کے سیفٹی ٹریفک نے بتایا کہ 'یہ واقعہ اتوار کی صبح موگہتئے۔ سریتنسک۔ الوچھی شاہراہ پر پیش آیا جب ایک بس 43 مسافروں کو لے کر جارہی تھی تب آگے کا ٹائر پھٹ گیا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔'
روس: بس ندی میں گری، متعدد ہلاک - 15 people died in bus accident at russia
مشرقی روس کے زیباکلسکی علاقے میں ایک بس ندی میں گرگئی جس میں پندرہ افراد ہلاک اور 16 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع اتوار کو علاقے کے ایمرجنسی سروس کے ترجمان نے دی۔
روس میں بس ندی میں گرگئی
ترجمان نے بتایا کہ 'ابتدائی اطلاع کے مطابق متاثروں کی تعداد 33 ہے جس میں پندرہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔'
انہوں نے مزید بتایا کہ 'چھ افراد کو اسپتال میں بھرتی کرا دیا گیا ہے۔'