اردو

urdu

ETV Bharat / international

چین میں کورونا کے 15 نئے کیسیز کی تصدیق - corona cases in china

عالمی وبا کورونا وائرس چین سے شروع ہوا تھا اور تیزی کے ساتھ دنیا کے بیشتر ممالک میں پہنچ گیا۔ ایک طرف دنیا بھر ممالک کورونا کی مشکلات سے دوچار ہیں، دوسری جانب چین میں اکا دکا کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

dd
dd

By

Published : Sep 26, 2020, 6:34 PM IST

چین میں کورونا کے نئے کیسیز سامنے آنے لگے ہیں۔ کل ملک بھر میں 8 کیسز سامنے آئے تھے، جبکہ آج کیسز کی تعداد 15 بتائی گئی ہے۔ چین کی وزارت صحت کے حکام نے نئے کیسز کی تصدیق کی ہے۔

چینی نیشنل ہیلتھ کمیشن کا ایک طرف جہاں یہ کہنا ہے کہ نئے کیسز میں زیادہ تر تعداد بغیر علامات والے مریضوں کی ہے وہیں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسے تمام کیسز کا تعلق بیرون ممالک سے آنے والوں سے ہے جن میں یورپ سے آنے والے مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

ہیلتھ کمیشن کے مطابق چین میں اس وقت کورونا کے کیسز کی تعداد 85337 ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 4634 ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس پھیلنے کا آغاز گذشتہ برس چین کے شہر ووہان سے ہوا تھا، جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے یہ وائرس تقریباً دنیا کے ہر ملک میں پھیل گیا، وائرس کی ویکسین کے لیے دنیا بھر کے سائنس داں کوشاں ہیں۔ اب تک بہر حال اس رخ پر کوئی کامیابی نہیں مل پائی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details