افغانستان کے وسطی صوبہ اروزگان میں سرکای سکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے میں کم ازکم 15 طالبانی شدت پسند ہلاک اور 13 زخمی ہوئے ہیں یہ معلومات صوبائی گورنر کے ترجمان احمد شاہ ساحل نے پیرکے روز دی۔
انہوں نے کہا طالبانی شدت پسندوں نے گزشتہ شب ضلع گیزب میں حفاظتی دستوں کی چوکیوں پر حملہ کیا۔ اس کے بعد فضائیہ نے ان کے خفیہ ٹھکانوں کونشانہ بنایا۔ اس حملے میں ایک طالبانی کمانڈر سمیت 15 شدت پسند ہلاک اور دوکمانڈر سمیت13 دیگرزخمی ہوئے ہیں۔