اردو

urdu

افغانستان میں پرتشدد جھڑپ میں متعدد ہلاک

افغانستان کے جذان صوبے میں دو گروپز کے درمیان پرتشدد جھڑپوں میں حکومت حامی 11 افراد سمیت 14 لوگوں کی موت ہو گئی۔

By

Published : Aug 28, 2019, 12:03 AM IST

Published : Aug 28, 2019, 12:03 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 1:18 PM IST

افغانستان میں پرتشدد جھڑپ میں 14 کی موت

جذان صوبے کے فیض آباد ضلع کے گورنر الف شاہ نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ طالبان عسکریت پسندوں نے پیر کی تاخیر شب فیض آباد ضلع میں سیکورٹی چوکیوں کو نشانہ بنا کر حملہ کیا جس کے بعد ہوئی شدید جھڑپ میں حکومت حامی 11 افراد سمیت 14 لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس کے علاوہ تین عسکریت پسند بھی مارے گئے۔
حکومت حامی لڑاکوں کا کمانڈر باز محمد خان بھی اس پرتشدد جھڑپ میں مارا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 11 دیگر حکومت حامی لڑاکے زخمی بھی ہوئے ہیں۔
افسر نے بتایا کہ اس پرتشدد جھڑپ کے بعد عسکریت پسند فرار ہو گئے اور علاقے میں امن قائم کرنے کے لئے مہم چلائی جا رہی ہے۔
طالبان کی جانب سے اس سلسلے میں ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 1:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details