اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان: بلوچستان میں فٹبال میچ کے دوران دھماکہ، 14 زخمی - explosion in pakistan

دھماکے میں کوئی کھلاڑی زخمی نہیں ہوا۔

explosion
explosion

By

Published : Apr 14, 2021, 8:58 AM IST

پاکستان کے بلوچستان میں واقع ایک قصبے میں منگل کے روز فٹبال میچ کے دوران ہونے والے دھماکے میں کم از کم 14 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ضلع پولیس افسر طارق الٰہی مستوئی نے بتایا کہ "اس دھماکے میں فٹ بال میچ دیکھنے والے 14 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے صنعتی شہر لرز اٹھا۔"

افسر نے بتایا کہ خوش قسمتی سے فٹ بال کا کوئی کھلاڑی اس دھماکے میں زخمی نہیں ہوا۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ نامعلوم شرپسندوں نے فٹ بال گراؤنڈ کی دیوار کے ساتھ ہی ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) نصب کیا تھا جو میچ کے دوران بلاسٹ ہو گیا۔

پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ابھی تک کسی دہشت گرد تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ڈان کے مطابق بلوچستان میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے اور پچھلے سال متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details