میانمار میں تودے گرنے سے 13 افراد ہلاک - میانمار
میانمار کے کاچن صوبہ کے ہپکانت شہر میں سنیچر کو عقیق کے کان کو ٹکراتے ہوئے تودہ گرنے سے 13 افراد ہلاک ہوگئے۔
میانمار میں تودے گرنے سے 13 افراد ہلاک
محکمہ شہری انتظامیہ کے افسر نے بتایا کہ ’’’یہ حادثہ ہپکانت میں کیان چونگ گاؤں کے نزدیک عقیق کے کان پر چٹان گرنے کی وجہ سے پیش آیا جس میں کمپنی کے اسٹاف اور سیکورٹی گارڈمارے گئے۔ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق تقریبا دو بجے دن میں پیش آیا۔
محکمہ کے افسرنے مزید بتایا کہ بچاؤ ملازمین نے 13 لاشیں نکال لیں ہیں اور پانچ اب بھی لاپتہ ہیں۔
دو سیکورٹی اہلکارکو بچانے کے بعد اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔
تلاشی مہم اب بھی جاری ہے۔