اردو

urdu

ETV Bharat / international

طالبان کے حملے میں 12 پولس اہلکار ہلاک، 10 زخمی - قطر کے دارالحکومت دوحہ

افغانستان کے صوبہ بدخشان میں پیر کے روز طالبان عسکریت پسندوں کے حملے میں کمانڈنگ آفیسر سمیت کم از کم 12 پولیس اہلکار ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔

12 policemen killed, 10 injured in Taliban attack
طالبان کے حملے میں 12 پولس اہلکار جاں بحق، 10 زخمی

By

Published : Nov 17, 2020, 4:53 PM IST

خبررساں ایجنسی طلوع نیوز نے اطلاع دی ہے کہ عسکریت پسندوں نے گزشتہ روز صوبہ بدخشان کے جورم علاقے میں ایک سکیورٹی چوکی پر حملہ کیا۔ اس حملے میں ایک کمانڈر سمیت 12 پولس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔

طالبان نے ابھی تک اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ افغان حکومت گزشتہ کئی برسوں سے طالبان عسکریت پسندوں کے حملوں کا سامنا کر رہی ہے۔ جنگجوؤں نے اس سے قبل دیہی علاقوں میں قبضہ کرکے ملک کے بڑے شہروں پر حملہ کیا تھا۔

دریں اثناء، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بین افغان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ مذاکرات کامیاب ہونے پر ملک میں تقریبا دو دہائیوں کے پُرتشدد تنازعہ کے سیاسی تصفیہ کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details