اردو

urdu

By

Published : Jun 28, 2020, 3:38 PM IST

Updated : Jun 28, 2020, 3:45 PM IST

ETV Bharat / international

مشرقی افغانستان میں تصادم، 12 شدت پسند ہلاک

مشرقی افغانستان کے ایک صوبہ میں پولیس اور شدت پسند کے درمیان تصادم ہوا، جس میں اسیک پولیس اہلکار کی موت ہوگئی جبکہ اس دوران 12 طالبانی عسکریت پسند ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

مشرقی افغانستان میں تصادم، 12 میں شدت پسند ہلاک
مشرقی افغانستان میں تصادم، 12 میں شدت پسند ہلاک

افغانستان کے مشرقی صوبہ پکتیا میں ایک پولیس اہلکار کی ایک مقابلے میں موت ہوگئی جبکہ اس دوران 12 طالبانی عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

مقامی پولیس نے اتوار کے روز ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ بیان میں کہا گیا ہے 'دہشت گردوں کے ایک گروپ نے ضلع میرذکا پر حملہ کیا جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا جبکہ 12 شدت پسند ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوگئے۔

طالبان نے ابھی تک اس جھڑپ پر کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

افغانستان طویل عرصے سے طالبان شدت پسندوں سے مقابلہ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'بحیرہ جنوبی چین تنازعات کو بین الاقوامی قانون کے مطابق حل کرنا چاہئے'

اس سال کے شروع میں امریکہ کے ساتھ امن معاہدے ہونے کے باوجود اس نے پورے ملک میں حملے جاری رکھے ہیں۔

Last Updated : Jun 28, 2020, 3:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details