اردو

urdu

ETV Bharat / international

افغانستان : فوجی ہوائی حملے میں ایک درجن بچے ہلاک - children killed in Takhar airstrike

امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جلد سے جلد امن بحال کرنے کے لئے امریکہ ہر ممکن کوشش کررہا ہے۔ دونوں فریق کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن بات چیت جاری ہے۔

sdf
sdf

By

Published : Oct 25, 2020, 5:11 PM IST

افغانستان کے حقوق انسانی کمیشن نے فوج کی جانب سے ملک کے شمال مشرق صوبہ تاخر میں کئے گئے ہوائی حملے میں 12 بچوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

افغانستان میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زالمے خلیل زاد نے اتوار کو ٹوئٹر پر یہ جانکاری دی۔

مسٹر خلیل زاد نے ٹوئٹ کیا کہ یہ ایک سنگین حادثہ ہے۔ بدقسمتی سے یہ واقعہ صرف تاخرصوبہ تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ ملک میں طالبان عام شہریوں کو نشانہ بنا کر کار بم دھماکے، آئی ای ڈی اور دیگر حملے کرتے ہیں

افغانستان کے لشکر گاہ اوردیگر علاقوں سے عام شہریوں کومجبورہوکر اپناگھر چھوڑنا پڑا ہے۔ ہم اس حادثے میں مارے گئے لوگوں اور زخمیوں کے اہل خانہ کے تئیں اظہار تعزیت پیش کرتےہیں۔

امریکی نمائندے نے کہا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جلد سے جلد امن بحال کرنے کے لئے امریکہ ہر ممکن کوشش کررہا ہے۔ دونوں فریق کے درمیان قطر کی راجدھانہ دوحہ میں امن بات چیت جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس ہفتہ کی ابتدا میں افغانستان کی فوج نے تاخر صوبہ میں طالبان کو نشانہ بنا کر حملہ کیا تھا۔ یہ حملہ جہاں ہوا تھا وہاں ایک مدرسہ اور مسجد تھی۔ اسی حملے میں کئی بچے مارے گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details