اردو

urdu

ETV Bharat / international

انڈونیشیا: کوئلہ کان میں حادثہ، 11 ہلاک - انڈونیشیا میں غیر قانونی کانکنی

تقریباً آٹھ میٹر کی گہرائی میں دبنے سے لوگوں کی موت ہوئی۔ یہ کوئلہ کان ایک روایتی کان کے طور پر درجہ بند ہے۔

Indonesia
Indonesia

By

Published : Oct 22, 2020, 12:04 PM IST

انڈونیشیا کے سوماترا صوبے میں ایک کوئلہ کان میں تودے گرنے سے 11 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ ملک کی قدرتی آفات ایجنسی کے سینئر افسر نے جمعرات کو یہ اطلاع دی ہے۔

صوبائی قدرتی آفات ایجنسی کے آپریشنل اور ایمرجنسی یونٹ کے سربراہ اران یحیٰ نے آج یہاں بتایا کہ یہ حادثہ بدھ کو موارا اینم ضلع کے تنجنگ گاؤں میں واقع بغیر لائسنس والی کان میں مقامی وقت کے مطابق شام قریب چار بجے ہوا۔

انہوں نے کہا کہ تودے گرنے کا واقعہ اس وقت ہوا جب کان میں دوسری سائٹ پر جارہے تھے۔
مقامی میڈیا کے مطابق قریب آٹھ میٹر کی گہرائی میں دبنے سے 11 لوگوں کی موت ہوئی۔ یہ کوئلہ کان ایک روایتی کان کے طورپر درجہ بند ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشینوں کی مدد سے سبھی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details